Posts

اللہ کس طرح کہ

 قَالَ لَا تَخَافَـآ اِنَّنِىْ مَعَكُـمَآ اَسْـمَعُ وَاَرٰى (46) فرمایا ڈرو مت میں تمہارے ساتھ سنتا اور دیکھتا ہوں صحیح بخاری کتاب: توحید کا بیان باب: نبی پاک صلی اللہ وسلم کا اپنے پروردگار سے ذکر و روایت کرنے کا بیان۔ حدیث نمبر: 7536 ترجمہ: مجھ سے محمد بن عبدالرحیم نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوزید بن ربیع ہروی نے، کہا ہم سے شعبہ نے، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس ؓ نے کہ  نبی کریم  ﷺ  نے اپنے رب سے روایت کیا کہ اللہ پاک فرماتا ہے کہ جب بندہ مجھ سے ایک بالشت قریب ہوتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس سے قریب ہوتا ہوں اور جب بندہ مجھ سے ایک ہاتھ قریب ہوتا ہے تو میں اس سے دو ہاتھ قریب ہوتا ہوں اور جب وہ میرے پاس پیدل چل کر آتا ہے تو میں دوڑ کر آجاتا ہوں۔ سوال اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کو اپنے دونوں ہاتھوں سے پیدا کیا اور اس میں اپنی روح پھونکی، تو کیا اللہ تعالی نے فرشتے، جن یا کوئی اور کائنات بھی اپنے ہاتھوں سے پیدا کی ہے؟ اور کیا اس میں اللہ تعالی نے اپنی طرف سے روح بھی پھونکی ہے؟ یا یہ آدم علیہ السلام کی خصوصیت تھی؟ دیگر مخلوقات کو یہ خصوصیت حاصل نہیں ہے؟ اللہ تعالی آپ کو جزائے...

طلاق کا طریقہ اسلام میں

E  سورت بقرہ 229 سورہ البقرۃ آیت نمبر 229 اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ۪ فَاِمۡسَاکٌۢ بِمَعۡرُوۡفٍ اَوۡ تَسۡرِیۡحٌۢ بِاِحۡسَانٍ ؕ وَ لَا  یَحِلُّ  لَکُمۡ اَنۡ تَاۡخُذُوۡا مِمَّاۤ  اٰتَیۡتُمُوۡہُنَّ شَیۡئًا اِلَّاۤ اَنۡ یَّخَافَاۤ  اَلَّا یُقِیۡمَا حُدُوۡدَ اللّٰہِ ؕ فَاِنۡ خِفۡتُمۡ  اَلَّا یُقِیۡمَا حُدُوۡدَ اللّٰہِ  ۙ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡہِمَا فِیۡمَا افۡتَدَتۡ بِہٖ ؕ تِلۡکَ حُدُوۡدُ اللّٰہِ فَلَا تَعۡتَدُوۡہَا ۚ وَ مَنۡ یَّتَعَدَّ حُدُوۡدَ اللّٰہِ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۲۲۹﴾ ترجمہ:  طلاق (زیادہ سے زیادہ) دو بار ہونی چاہیے، اس کے بعد ( شوہر کے لیے دو ہی راستے ہیں) یا تو قاعدے کے مطابق ( بیوی کو) روک رکھے (یعنی طلاق سے رجوع کرلے) یا خوش اسلوبی سے چھوڑ دے (یعنی رجوع کے بغیر عدت گزر جانے دے) اور ( اے شوہرو) تمہارے لیے حلال نہیں ہے کہ تم نے ان ( بیویوں) کو جو کچھ دیا ہو وہ ( طلاق کے بدلے) ان سے واپس لو، الا یہ کہ دونوں کو اس بات کا اندیشہ ہو کہ (نکاح باقی رہنے کی صورت میں) اللہ کی مقرر کی ہوئی حدود کو قائم نہیں رکھ سکیں گے (١٥١) ۔ چنانچہ اگر تمہیں ...

باندی سے نکاح

 صحیح بخاری کتاب: نکاح کا بیان باب: باندیوں سے محبت کرنے اور باندی کو آزاد کرکے اس سے نکاح کرنے کی برتری کا بیان حدیث نمبر: 5083 ترجمہ: ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوحد بن زیاد نے، کہا ہم سے صالح بن صالح ہمدانی نے، کہا ہم سے عامر شعبی نے، کہا کہ مجھ سے ابوبردہ نے بیان کیا اپنے والد سے، انہوں نے کہا کہ  نبی کریم  ﷺ  نے فرمایا کہ جس شخص کے پاس لونڈی ہو وہ اسے تعلیم دے اور خوب اچھی طرح دے، اسے ادب سکھائے اور پوری کوشش اور محنت کے ساتھ سکھائے اور اس کے بعد اسے آزاد کر کے اس سے شادی کرلے تو اسے دہرا ثواب ملتا ہے اور اہل کتاب میں سے جو شخص بھی اپنے نبی پر ایمان رکھتا ہو اور مجھ پر ایمان لائے تو اسے دوہرا ثواب ملتا ہے اور جو غلام اپنے آقا کے حقوق بھی ادا کرتا ہے اور اپنے رب کے حقوق بھی ادا کرتا ہے اسے دہرا ثواب ملتا ہے۔ عامر شعبی نے  (اپنے شاگرد سے اس حدیث کو سنانے کے بعد کہا کہ بغیر کسی مشقت اور محنت کے اسے سیکھ لو۔ اس سے پہلے طالب علموں کو اس حدیث سے کم کے لیے بھی مدینہ تک کا سفر کرنا پڑتا تھا۔ اور ابوبکر نے بیان کیا ابوحصین سے، اس نے ابوبردہ سے...

تھوکنے کا

 جامع ترمذی کتاب: سفرکا بیان باب: مسجد میں تھوکنے کی کراہت حدیث نمبر: 571 ترجمہ: طارق بن عبداللہ محاربی ؓ کہتے ہیں کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا:  جب تم نماز میں ہو تو اپنے دائیں طرف نہ تھوکو، اپنے پیچھے یا اپنے بائیں طرف یا پھر بائیں پاؤں کے نیچے  (تھوکو) ۔     امام ترمذی کہتے ہیں:  ١- طارق ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے،  ٢- اس باب میں ابوسعید، ابن عمر، انس اور ابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں، ٣- اہل علم کا عمل اسی پر ہے۔     تخریج دارالدعوہ:  سنن ابی داود/ الصلاة ٢٢ (٤٧٨)، سنن النسائی/المساجد ٣٣ (٧٢٧)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٦١ (١٠٢١)،  ( تحفة الأشراف:Jame' Tirmidhi  جامع ترمذی Hadith # 571 Translation: Sayyidina Tariq ibn Abdullah Maharabi reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “When you offer salah, do not spit to your right side, but behind you or to your left, or below your left foot.   [Ahmed 27290, Abu Dawud 478, Nisai 725, Ibn e Majah 1021] ٤٩٨٧)، مسند احمد (٦/٣٩٦) (صحیح)     ...

نماز

 صحیح بخاری کتاب: اذان کا بیان باب: باب: امام اور مقتدی کے لیے قرآت کا واجب ہونا، حضر اور سفر ہر حالت میں، سری اور جہری سب نمازوں میں۔ حدیث نمبر: 756 ترجمہ: ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے زہری نے بیان کیا محمود بن ربیع سے، انہوں نے عبادہ بن صامت ؓ سے کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا، جس شخص نے سورة فاتحہ نہ پڑھی اس کی نماز نہیں ہوئی۔

جمعہ کا بیان

 صحیح بخاری کتاب: جمعہ کا بیان باب: باب: اگر بارش ہو رہی ہو تو جمعہ میں حاضر ہونا واجب نہیں۔ حدیث نمبر: 901 ترجمہ: ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے اسماعیل بن علیہ بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں صاحب الزیادی عبدالحمید نے خبر دی، کہا کہ ہم سے محمد بن سیرین کے چچازاد بھائی عبداللہ بن حارث نے بیان کیا کہ  عبداللہ بن عباس ؓ نے اپنے مؤذن سے ایک دفعہ بارش کے دن کہا کہ أشهد أن محمدا رسول الله‏ کے بعد حى على الصلاة‏  (نماز کی طرف آؤ)  نہ کہنا بلکہ یہ کہنا کہ صلوا في بيوتكم‏  (اپنے گھروں میں نماز پڑھ لو)  لوگوں نے اس بات پر تعجب کیا تو آپ نے فرمایا کہ اسی طرح مجھ سے بہتر انسان  (رسول اللہ  ﷺ  )  نے کیا تھا۔ بیشک جمعہ فرض ہے اور میں مکروہ جانتا ہوں کہ تمہیں گھروں سے باہر نکال کر مٹی اور کیچڑ پھسلوان میں چلاؤں۔Sahih Bukhari  صحیح بخاری Hadith # 901 Translation: Narrated Muhammad bin Sirin (RA): On a rainy day Ibn Abbas (RA) said to his Muadh-dhin, "After saying, Ash-hadu anna Muhammadan Rasulullah (I testify that Muhammad...

اہم حدیث

 صحیح مسلم کتاب: مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان باب: قبروں پر مسجد بنانے اور ان پر مردوں کی تصویریں رکھنے اور ان کو سجدہ گاہ بنانے کی ممانعت کا بیان حدیث نمبر: 1181 ترجمہ: زہیر بن حرب، یحییٰ بن سعید قطان، ہشام، ان کے والد، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ام حبیبہ اور حضرت ام سلمہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے ایک گرجا کا ذکر کیا جس کو انہوں نے حبشہ میں دیکھا تھا اور اس میں تصویریں لگی ہوئی تھیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ان لوگوں کا یہی حال تھا کہ جب ان میں کوئی نیک مرجاتا تھا تو وہ لوگ اس کی قبر پر مسجد بناتے اور وہیں تصویر بناتے یہی لوگ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے ہاں بدترین مخلوق ہوں گے۔Sahih Muslim  صحیح مسلم Hadith # 1181 Translation: Aisha reported: Umm Habiba and Umm Salamah made a mention before the Messenger of Allah ﷺ of a church which they had seen in Abyssinia and which had pictures in it. The Messenger of Allah ﷺ said: When a pious person amongst them (among the religious groups) dies they build a place of worship on his grave, and then decorate it with such pictures. ...