جمعہ کا بیان

 صحیح بخاری

کتاب: جمعہ کا بیان

باب: باب: اگر بارش ہو رہی ہو تو جمعہ میں حاضر ہونا واجب نہیں۔

حدیث نمبر: 901


ترجمہ:

ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے اسماعیل بن علیہ بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں صاحب الزیادی عبدالحمید نے خبر دی، کہا کہ ہم سے محمد بن سیرین کے چچازاد بھائی عبداللہ بن حارث نے بیان کیا کہ  عبداللہ بن عباس ؓ نے اپنے مؤذن سے ایک دفعہ بارش کے دن کہا کہ أشهد أن محمدا رسول الله‏ کے بعد حى على الصلاة‏  (نماز کی طرف آؤ)  نہ کہنا بلکہ یہ کہنا کہ صلوا في بيوتكم‏  (اپنے گھروں میں نماز پڑھ لو)  لوگوں نے اس بات پر تعجب کیا تو آپ نے فرمایا کہ اسی طرح مجھ سے بہتر انسان  (رسول اللہ  ﷺ  )  نے کیا تھا۔ بیشک جمعہ فرض ہے اور میں مکروہ جانتا ہوں کہ تمہیں گھروں سے باہر نکال کر مٹی اور کیچڑ پھسلوان میں چلاؤں۔Sahih Bukhari  صحیح بخاری

Hadith # 901


Translation:

Narrated Muhammad bin Sirin (RA): On a rainy day Ibn Abbas (RA) said to his Muadh-dhin, "After saying, Ash-hadu anna Muhammadan Rasulullah (I testify that Muhammad is Allahs Apostle) ﷺ , do not say Haiya Alas-Salat (come for the prayer) but say Pray in your houses." (The man did so). But the people disliked it. Ibn Abbas (RA) said, "It was done by one who was much better than I (i.e. the Prophet ﷺ ). No doubt, the Jumua prayer is compulsory but I dislike putting you to task by bringing you out walking in mud and slush."صحیح بخاری

کتاب: جمعہ کا بیان

باب: باب: جمعہ کا وقت سورج ڈھلنے سے شروع ہوتا ہے۔

حدیث نمبر: 904


ترجمہ:

ہم سے سریج بن نعمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے فلیح بن سلیمان نے بیان کیا، ان سے عثمان بن عبدالرحمٰن بن عثمان تیمی نے بیان کیا، ان سے انس بن مالک ؓ نے کہ  رسول اللہ  ﷺ  جمعہ کی نماز اس وقت پڑھتے جب سورج ڈھل جاتا۔Sahih Bukhari  صحیح بخاری

Hadith # 904


Translation:صحیح بخاری

کتاب: جمعہ کا بیان

باب: باب: جمعہ کا وقت سورج ڈھلنے سے شروع ہوتا ہے۔

حدیث نمبر: 905


ترجمہ:

ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، کہا کہ ہمیں حمید طویل نے انس بن مالک ؓ سے خبر دی۔ آپ نے فرمایا کہ  ہم جمعہ سویرے پڑھ لیا کرتے اور جمعہ کے بعد آرام کرتے تھے۔Sahih Bukhari  صحیح بخاری

Hadith # 905


Translation:

Narrated Anas bin Malik (RA): We used to offer the Jumua prayer early and then have an afternoon nap.

Narrated Anas bin Malik (RA): The Prophet ﷺ used to offer the Jumua prayer immediately after mid-day.

Comments