اہم حدیث
صحیح مسلم
کتاب: مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان
باب: قبروں پر مسجد بنانے اور ان پر مردوں کی تصویریں رکھنے اور ان کو سجدہ گاہ بنانے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 1181
ترجمہ:
زہیر بن حرب، یحییٰ بن سعید قطان، ہشام، ان کے والد، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ام حبیبہ اور حضرت ام سلمہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے ایک گرجا کا ذکر کیا جس کو انہوں نے حبشہ میں دیکھا تھا اور اس میں تصویریں لگی ہوئی تھیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ان لوگوں کا یہی حال تھا کہ جب ان میں کوئی نیک مرجاتا تھا تو وہ لوگ اس کی قبر پر مسجد بناتے اور وہیں تصویر بناتے یہی لوگ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے ہاں بدترین مخلوق ہوں گے۔Sahih Muslim صحیح مسلم
Hadith # 1181
Translation:
Aisha reported: Umm Habiba and Umm Salamah made a mention before the Messenger of Allah ﷺ of a church which they had seen in Abyssinia and which had pictures in it. The Messenger of Allah ﷺ said: When a pious person amongst them (among the religious groups) dies they build a place of worship on his grave, and then decorate it with such pictures. They would be the worst of creatures on the Day of Judgment in the sight of Allah.
Comments
Post a Comment