خلع کہ بارے
جامع ترمذی
کتاب: طلاق اور لعان کا بیان
باب: خلع لینے والی عورتیں
حدیث نمبر: 1187
ترجمہ:
ثوبان ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس عورت نے بغیر کسی بات کے اپنے شوہر سے طلاق طلب کی تو اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١- یہ حدیث حسن ہے، ٢- اور یہ «عن أيوب عن أبي قلابة عن أبي أسماء عن ثوبان» کے طریق سے بھی روایت کی جاتی ہے، ٣- بعض نے ایوب سے اسی سند سے روایت کی ہے لیکن انہوں نے اسے مرفوع نہیں کیا ہے۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الطلاق ١٨ (٢٢٢٦)، سنن ابن ماجہ/الطلاق ٢١ (٢٠٥٥)، ( تحفة الأشراف: ٢١٠٣)، مسند احمد (٥/٢٧٧، ٢٨٣)، سنن الدارمی/الطلاق ٦ (٢٣١٦) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2055)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1187
Comments
Post a Comment